• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفری خان کی قہقہوں کا طوفان لئے ”ہنسنا منع ہے“ آمد

کراچی (جنگ نیوز) کامیڈی کی دُنیا میں اپنی مثال آپ رکھنے والے پاکستانی اسٹیج کے معروف اور مزاحیہ اداکار ظفری خان ہفتے کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ ظفری خان نے اپنی نجی زندگی اور شوبز مصروفیات کے حوالے سے گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ شو کے دوران اپنی باتوں سے لوگوں کو ہنسنے مسکرانے اور قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ کئی نوجوانوں نے اُن کی فنکارانہ صلاحیتوں کے گر معلوم کئے۔ خواتین نے بھی اُن سے دلچسپ سوال پوچھے۔ مزاح سے بھر پور شو رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ تابش ہاشمی میزبان ہیں۔
اہم خبریں سے مزید