• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، لبنان، رہائشی عمارتوں پر بمباری، درجنوں شہید، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے، ترکیہ

غزہ ، بیروت (اے ایف پی ، نیوز ڈیسک) غزہ اور لبنان میں اسرائیلی طیاروں کی رہائشی عمارتوں اور عوامی مقامات پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے.

 غز ہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک رہائشی مکان پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 7افراد شہید ہوگئے.

ترکیہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے،ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے بتایا کہ ترکیہ سمیت 52ممالک اور دو عالمی تنظیموں نے ایک خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ وگولہ بارود کی فروخت پر پابندی لگائے

 اس خط پر دستخط کنندگان میں سعودی عرب، برازیل، الجزائر، چین، ایران اور روس کیساتھ ساتھ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم شامل ہیں، حزب اللہ نے اسرائیل پر 100سے زائد راکٹ داغے ہیں

 لبنانی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل میں فوجی سازوسامان بنانے والی انڈسٹریز کے اڈے (زیولون ملٹری انڈسٹری بیس) پر میزائلوں کی بارش کی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید