دکی( نامہ نگار) دہشتگردوں نے چمالانگ کے علاقے میں تین ٹرک جلا ڈالے، فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی، ملزمان کی تلاش کیلئے لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، چمالنگ کےعلاقہ میں مسلح افراد نے 3ٙٹرکوں پر فائرنگ کرنے کےبعد آگ لگا کرنذرآتش کردی فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی سیکورٹی فورسز اور لیویز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لےلیا لیویز کیمطابق چمالنگ سے ایک ٹرک کوئلےسے لوڈ ہوکر پنجاب جارہے تھے جبکہ دو ٹرک میخترسے چمالنگ کوئلہ لوڈ کرنے جارہے تھے کہ علاقہ کلی کچھ تھری کے مقام پر مسلح افراد نے ٹرکوں کوروک کر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈرائیور حبیب اللہ زخمی ہوگیا ۔