ڈبلن / اسلام آباد (ایجنسیاں / مانیٹرنگ ڈیسک ) اے آئی سے بنی پاکستانی ویب سائٹ کی جھوٹی خبر پر آئرلینڈ میں ہالووین پریڈ کیلئے جمع ہو گئے ،برطانوی نشریاتی ادارےکے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہالووین کے تہوار پر شہریوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا منفرد آن لائن فراڈ ہوگیا، ہزاروں شہری طرح طرح کے خوفناک کوسٹیوم پہنے اورمیک اپ کے ذریعے جن یا بھوت کا روپ دھارے جمع ہوگئے اور منتظمین کی راہ تکتے رہ گئے، جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگئی۔