لاہور (آئی این پی ) بجٹ دوست چینی سولر پینلز عوام کے لیے تحفہ ، پاکستان گرڈ پر دبا وکم ہو گیا ،پاکستان کو انورٹر کی برآمدات کی مجموعی مالیت 326 ملین یوآن تک پہنچ گئی،رواں سال کی پہلی ششماہی میں 10,450 میگاواٹ کے سستے چینی سولر ماڈیولز نے پاکستان کے قومی گرڈ سسٹم پر دباو کم کر دیا، اگست میں پاکستان کو انورٹر کی برآمدات کی مجموعی مالیت 326 ملین یوآن تک پہنچ گئی ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں سستے چینی سولر پینلز کی آمد نے بھی بجلی کی لوڈ شڈنگ سے عوام کو سکون کا سانس دیا کیونکہ پاکستان میں لاکھوں افراد چینی شمسی توانائی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔