• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو سفارتی تنہائی اور معاشی بحران سے نکالنے میں اسحق ڈار کا اہم کردار، ڈپٹی چیرمین سینیٹ

ٹوکیو ( عرفان صدیقی )پاکستان کو عالمی سفارتی تنہائی اور معاشی بحران سے نکالنے میں بطور وزیر خارجہ اور ڈپٹٰی پرائم منسٹر اسحق ڈار کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ بات ڈپٹی چیرمین سینیٹ سردار سیدال خان ںاصر نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں جہاں پاکستان معاشی طور پر بحران کا شکار تھا وہیں عالمی سطح پر بھی پاکستان تنہا ہوچکا تھا لیکن پھر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی جس میں پاکستان نے نہ صرف معاشی طور پر بلکہ سفارتی طور پر بھی ٹیک آف کیا ، جس میں وزیر خارجہ اسحق ڈار نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کی۔
اہم خبریں سے مزید