سیالکوٹ(آئی این پی ) سیالکوٹ میں شادی پر دولہا کے دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل فون اور دیگر سامان کی برسات کر دی، لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی نچھاور کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایک شاندار شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے دوستوں نے ڈالرز، پانڈز، یورو، اور پاکستانی کرنسی کی بارش کر دی۔ دولہا کے دوستوں نے ڈالرز سے بھرے بیگ کھول کر باراتیوں پر پھینک دیے، دولہا کے دوستوں نے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی نچھاور کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔