کراچی (آئی این پی)محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب اور سمندری ہواوں کے ساتھ مغربی اور شمال مغربی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے،اس کے نتیجے میں حدنگاہ جزوی طور پر متاثر ہونے کی توقع ہے،منگل کو بھی صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔