• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، 7 نکاتی ایجنڈا جاری، اہم قانون سازی کی جائے گی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کا اجلاس آ ج شام 5 بجے کی بجا ئے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کی جا ئے گی ، سپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کیلئے سات نکا تی ایجنڈا جاری کردیاگیا،وفاقی وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذ یر تارڑ سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پرو سیجر) آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے صدارتی اآرڈی ننس کو ایوان میں پیش کرنا آئین کےآرٹیکل 89کی کلاز ٹو کا تقاضا ہے

اجلاس کے آغاز میں وقفہ سوالات کی کارروائی ہوگی، پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سحر کامران انصاف کی فراہمی کے عالمی انڈکس میں پاکستان کا نمبر 129پر آنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی

یہ رینکنگ 142ممالک میں کی گئی۔ جے یو آئی ف کی رکن اسمبلی عالیہ کامران پی آئی اے کے کئی جہاز گراؤنڈ کرنے کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔

اہم خبریں سے مزید