• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم ڈویژن سیلز ٹیکس استثناء کا معاملہ حل کرے، ایس آئی ایف سی

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) اسپیشل انوسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پٹرولیم ڈویژن سے کہا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس استثنا کے مسئلہ پر معاملہ کو فنانس ڈویژن اور ایف بی آرکے تعاون سے مل کر سلجھائیں جس کی وجہ سے آئل ریفائنزریوں کی اپ گریڈیشن کھٹائی میں پڑی ہوئی ہے ۔ جب کہ معاملہ سلجھانے کےلیے 10نومبر کی تاریخ دی گئی ہے ۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ ذمہ داران کو اوگرا صوبائی حکام اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر غیر قانونی پیٹرول کمپنیوں کے خاتمے کا جامع منصوبہ مرتب کریں ۔، یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ 7نومبر تک غیر معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا تدارک کریں ۔ مذکورہ ہدایات کا انکشاف گذشتہ 22اکتوبر کو ایس آئی ایف سی کی ورکنگ کمیٹی اجلاس کی تفصیلات سے ہوا ہے جس میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی) نے ریفائنریوں درپیش اہم چیلنجوں پر بریفنگ دی ۔
اہم خبریں سے مزید