سرینگر (جنگ نیوز ) مقبوضہ کشمیر اسمبلی کا 6سال بعد پہلا اجلاس آج، خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔
بھارتی اخبار کے مطابق 6سال بعد مقبوضہ کشمیرکی ریاستی اسمبلی کاپہلااجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےکےخلاف قراردادپیش کی جائےگی۔
مقبوضہ کشمیرکےنئے وزیراعلیٰ عمرعبدالله آرٹیکل 370 پر قرارداد پیش کریں گے۔ 5اگست 2019 کوبھارتی حکومت کےاقدامات کےخلاف احتجاج کیاجائےگا۔ 5سال پہلےجموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کوختم کیا گیا تھا۔