• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کا آئین سے فاشزم ختم کرنے کا عزم

ڈھاکا(اے ایف پی) بنگلہ دیش کے آئینی اصلاحاتی کمیشن نے اتوار کو جمہوریت کے تحفظ کے لیے "فاشزم" کو ختم کرنے کا عزم اظہار کیا ہے۔ کمیشن کو 31دسمبر تک عبوری حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرنی ہوں گی جو نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی طرف سے وعدہ کی گئی بڑی تبدیلیوں کا ایک حصہ ہے، جنہیں اگست کی بغاوت کے بعد ملک کا "چیف ایڈوائزر" مقرر کیا گیا تھا۔ ریفارم کمیشن کے سربراہ علی ریاض، جو الینوائے سٹیٹ یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر بھی ہیں، نے کہا کہ اس کا مقصد ایک آئین کا مسودہ تیار کرنا تھا جو بنگلہ دیشیوں کی "امنگوں کی عکاسی کرتا ہے"۔ موجودہ آئین کے تحت، وزیر اعظم کے پاس بہت زیادہ طاقت ہے، اور اختیارات کی یہ مرکزیت اس کے لیے راہ ہموار کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید