• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار پنجوتھا نے خود کہا انہیں تاوان کیلئے اغوا کیا گیا، بیرسٹر عقیل

کراچی(ٹی وی رپورٹ)بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بازیابی کے بعد انتظار پنجوتھا نے بیان دیا۔وہ اپنے بیان میں یہی بات کرچکے ہیں کہ مجھے اغوا برائے تاوان کے لئے اغو ا کیا گیا تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ انتظار پنجوتھا کہ بازیاب کرانے کی تمام ترکوششیں ہورہی ہیں۔کچھ معاملات ہوئے ہیں ،حکومت 26 ویں آئینی ترمیم سے مطمئن ہے۔ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت اپنے ججز لانا چاہتی ہےجیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے آغاز میں پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کئی بار احتجاج کی کال دینے ، ہر بار احتجاج کو آر یا پار کا دینے کے بعد تحریک انصاف ایک بار پھرفیصلہ کن احتجاج کی کال دینے کا دعویٰ کررہی ہے۔اس فیصلہ کن احتجاج کی کال9 نومبر کو صوابی کے جلسے میں دی جائے گی، مشیر برائے قانون و انصاف ،بیرسٹر عقیل ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین اہم بلز ہیں جو کل قومی اسمبلی میں پیش ہونے ہیں۔ججز کی تعداد بڑھانے کا بل کمیٹی کو پیش ہواکمیٹی نے اس کو منظور بھی کیا ہے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ اور اس کے ساتھ آرڈیننس جو2024ء کا تھاوہ پیش ہوچکا ہے۔ججز کی تعداد بڑھانے کا بل گورنمنٹ بیک بل نہیں ہے۔یہ پرائیویٹ ممبرسینیٹر عبدالقادر کا بل تھا۔کمیٹی کے ممبران نے تجویز کی کہ ججز کی تعداد25 کردی جائے ۔ کل ہمارے پاس پیش ہوگا تو اس کو دیکھیں گے اور تجزیہ کریں گے۔ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم سے مطمئن ہے۔
اہم خبریں سے مزید