• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں کی ماہانہ قیمتیں 17.74 فیصد تک بڑھ گئیں، سالانہ بنیادوں پر 39.19 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )ملک بھرمیں صرف ایک ماہ میں سبزیوں کی قیمتیں 17.74 فیصد تک بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات کی دستاویزکے مطابق ستمبرکے مقابلے سبزیوں کا پرائس انڈیکس 392 سے بڑھ کر462پر پہنچ گیا، سبزیوں کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر38.19فیصد کا اضافہ ریکارڈہوا،67ہزار456ٹن سبزیاں بیرون ممالک کو ایکسپورٹ کی گئیں ۔ادارہ شماریات کی دستاویزمیں بتایا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبرکے دوران سبزیوں کا ہول سیل پرائس انڈیکس 334 تھا، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بڑی تعداد میں برآمدات ہیں۔دستاویزکے مطابق ستمبر میں67ہزار456ٹن سبزیاں بیرون ممالک کو ایکسپورٹ کی گئیں، ستمبرمیں سبزیوں کی برآمدات میں 12.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید