• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایم پی اے کا جرگہ، مقتول کارو قرار، قاتل بری کردیے

میھڑ (نامہ نگار)3ماہ قبل ملزمان کی فائرنگ میں ایس یو پی رکن نوجوان فیاض علی چانڈیو کے قتل واقعے کا جرگہ ۔ جرگے میں مقتول پر کارو کاری کا الزام ثابت ۔ملزمان قتل کے جرم سے بری ہوگئے تفصیلات کے مطابق میھڑ کے قریب 3 ماہ قبل فرید آباد تھانہ کی حدود میں گاوں حاجی خان مارفانی چانڈیو میں ایس یو پی ضلعی نائب صدر حاجی خان مارفانی کے بھتیجے ایس یو پی رکن فیاض علی مارفانی چانڈیو کو مسلح ملزمان نے سیاہ کاری کے الزام میں قتل کر کے فرار ہو گئے تھے ۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو اس قتل کے واقعے کا میھڑ کے کاچھو کے علاقے گاوں گڑتل میں پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو کی سرپنچی میں جرگے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرگے میں مقتول کا چچا حاجی خان مارفانی ۔ مخالفین خادم حسین چانڈیو اور دیگر شریک ہوئے ۔ فیصلے کے دوران ملزمان فریق نے مقتول نوجوان کو کارو کاری قرار دینے کے لگائے گئے الزام کے سلسلے میں متعلقہ خاتون کو کیئے گئے ایس ایم ایس اور کالز رکارڈنگ پیش کرکے ثبوت کے طور پیش کیئے ۔ جس کے مقتول پر کارو کاری ہونے کے الزام ثابت ہونے پر ملزمان فریق کے خادم حسین چانڈیو ۔اس کے دو بیٹوں پیر بخش ۔بابل مارفانی چانڈیو۔جابر حسین ۔ثابت علی اور عرفان علی چانڈیو کو نوجوان فیاض علی مارفانی چانڈیو کے قتل کے جرم سے بری کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے مقتول اور ملزمان فریق آپس میں ماموں بھانجے تھے ۔ جبکہ دونوں فریقین ایک ہی گاوں میں رھائش پذیر ہیں ۔ گاوں میں دونوں فریقین کی رھائش کے حوالے سے 8 نومبر کو دوبارہ پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو گاوں حاجی خان مارفانی چانڈیو میں آکر فریقین کو بٹھا کر فیصلہ کرینگے ۔
اہم خبریں سے مزید