• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے شاہ اور ملکہ کومشتعل سیلاب زدہ ہجوم نے آڑے ہاتھوں لے لیا، کیچڑ پھینکی

ویلنشیا، اسپین (اے ایف پی) اسپین کے سیلاب زدہ علاقوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر مشتعل ہجوم نے دورے پر آئے شاہی خاندان کی شخصیات اور وزیراعظم پر کیچڑ اچھال دیا اور چلاتے ہوئے انہیں قاتل کہہ کر پکاراجس پر حکام نے ان کا دورہ مختصر کردیا۔ اسپین میں سیلاب سے 200؍ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ سیلاب سے شدید متاثر قصبے پارپورٹا میں مشتعل ہجوم نے سب سے زیادہ غصہ وزیراعظم پیورو سانچیز پر دکھایا۔ سیکورٹی حکام انہیں اور ویلنشیا ریجن کے سربراہ کو مشتعل ہجوم کے عتاب سے بچا کر وہاں سے لے گئے۔ اسپین کے شاہ فلپ ہشتم اور ملکہ لیٹزیا کے چہروں پر کیچڑ اچھالا گیا اور ان کے لباس بھی اس سے گندے ہوئے وہ مشتعل ہجوم کو پرسکون اور خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید