جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کے خزانہ افسر کا کمال،دفتر کی سرکاری بجٹ کو ذاتی امور پر خرچ کرنے لگے،دفتر میں فرنیچر ناپید،بیٹھنے کے لئے کرسیاں تک موجود نہیں،آڈیٹروں کا ہال زبوں چھت کئی ماہ سے مرمت نہیں کرایہ جاسکی،3لاکھ 56ہزار فرنیچر کے نام پر بجٹ سے خرچ کئے گئے،بجٹ سے زیادہ خرچ ہوتا ہے:محمد علی منگی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے خزانہ افسر نے دفتر ی بجٹ ذاتی امور پر اڑانے کا انکشاف ہوا ہے خزانہ آفیس میں آڈیٹر شوکت مغیری نے پرنٹر نہ ہونے کی شکایت کی ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین کو موبائل پر فوٹو دیکرباہر سے پرنٹ کرانے کا کہا جاتا ہے جبکہ آڈیٹر وں کا ہال کئی ماہ سے زبون ہے جس کی مرمت نہیں کرائی گئی فرنیچر کا بھی فقدان ہے ۔