لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری بابر وحید نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے جس کے لئے سب کو اپنی اناء کو پس پشت ڈال کر ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ، بند گلی میں داخل ہونے کی بجائے مسائل کا حل تلاش کر کے آگے بڑھا جائے اور یہی جمہوریت کی کامیابی ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد ملک درست سمت میں چلے گا ، سائلین جو سالہا سال سے انصاف کے حصول کے لئے در بدر تھے انہیں اب جلد انصاف ملنا چاہیے۔