لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ مختلف معاہدوں کی بدولت معیشت میں استحکام دیکھا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اسی سلسلے میں سی پیک سمیت چین کے ساتھ متعدد معاہدات اور مفاہمتی یادداشتیں پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہو ئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حال ہی میں پاکستان نے شنگھا ئی تعاون تنظیم کے سربراہی سمٹ کی میزبانی کی جس میں شرکت کیلئے دیگر ممالک کے سربراہان اور مندوبین کیساتھ ساتھ چین کے وزیراعظم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔ ایس سی او ایک مستقل بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا مقصد کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرنا، امن و سلامتی کو فروغ دینا، اور نئے اقتصادی بین الاقوامی نظام کو فروغ دینا ہے۔