• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پاک چین ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر قائم

بیجنگ(آئی این پی )پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پاک چین ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ، پاکستانی نوجوانوں کو چینی زبان اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت دینے کیلئے 15 اہم مضامین کو ترجیح دی جائے گی۔چین پاکستان ٹی وی ای ٹی (ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ)انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلینس کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن ڈیولپمنٹ فورم میں کی گئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوانوں کو چینی زبان اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت دینے کے لئے آئی او ٹی، آٹومیشن، ٹیکسٹائل، بگ ڈیٹا، انجینئرنگ وغیرہ سمیت 15 اہم مضامین کو اگلے سال ترجیح دی جائے گی، ڈیجیٹل نصاب کو باہمی طور پر وضع کردہ معیارات کے تحت تیار کیا جائے گا، اور اساتذہ کو ان کے پیشہ ورانہ علم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تربیت دی جائے گی.ٹیکسٹائل، وسائل اور ماحولیات اور خوراک میں صنعت سے متعلق مخصوص کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن سے توقع ہے کہ طلبا کو ان شعبوں میں غیر معمولی انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع سے آراستہ کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید