کراچی(اسٹاف رپورٹر) شادی میں ہوائی فائرنگ پر پولیس نے دولہے کو گرفتار کرنے کے بعد مبینہ طور پر پیسے لیکر چھوڑ دیا،وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے معاملہ پر پولیس نے دولہا کو گرفتار کرنے کے واقعے پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس یس پی کورنگی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے،شاہ فیصل کالونی پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں دولہا کو گرفتار کیا اور مبینہ طور پر اہل خانہ سے 25 ہزار روپے لیکر اسے چھوڑ دیا،وزیر داخلہ کے نوٹس پر ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی حمید اللہ کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔