• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی تعزیت کے سوال پر سرادر شاہ کو غصہ

عمرکوٹ(نامہ نگار جنگ) عمرکوٹ میں دیوالی کے موقع پر ہندوں معززین کے جانب سے عمرکوٹ کے PPP پارٹی کے منتخب اسمبلی اراکین کو دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ میں مقتول ڈاکٹر شاھنواز کنبھر کا حمایتی ہوں اور میں نے ہی سندہ اسمبلی کے فلور پر اس کے دردناک قتل کی نشاندہی کرتے ہوئے اس قتل کی فوری طور پر تحقیقات کیلئے کہا تھا اس لئے میں مقتول ڈاکٹر شاھنواز کے گاوں تعزیت کرنے نہیں گیا تھا انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ امن کا خطہ ہے، انتہا پسندوں کے خلاف کوششیں کی جا رہی ہیں رواداری سسٹم کو ہر ہال میں جاری رکھیں گے اس سوال کے جواب میں کہ آپ کے علاوہ اس استقبالیہ میں دعوت کے باوجود کوئی پیپلزپارٹی کا اسمبلی رکن شریک نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ایک گروپ لندن میں دوسرے رکن سودی عرب میں عمرے کیلئے گئے ہوئے ہیں صحافیوں کے ایک اور سوال پر سردار شاہ غصے میں آگئے ان سے پوچھا گیا کہ دوسرے پیپلز پارٹی کے اراکین مقتول ڈاکٹر شاھنواز کنبھر کی تعزیت پر بھی نہیں گئے جس پر سردار شاہ نے کہا کہ یہ آپ خود ان سے پوچھیں مجھے پتا نہیں ہے۔۔ اس استقبالیہ میں ہندوں معززین موھن کمار مینگھواڑ ۔ کمار ٹلوانی ۔ رتن کمار مالھی ۔ دلیپ مولچنداٹی مالھی۔ دہرمداس مالھی اور دیگر نے شرکت کی ۔

ملک بھر سے سے مزید