• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کیلئے سی آرم مشین کی افتتاحی تقریب

لاہور(خصوصی نمائندہ)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اور عطیات دینے والیافراد کیلے دعائیں زندگی میں آسانیاں اور کامیابیاں پیدا کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہولں نے مخیر حضرات کے تعاون سے جنرل ہسپتال ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کے لئے 40 لاکھ روپے مالیت کی سی آرم مشین کے افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر محمد حنیف میاں،پروفیسر خالد کاظمی،ڈاکٹر عدیل حامد،ڈاکٹر رضوان شاہ، ڈاکٹر شیراز ملک، ڈاکٹر عبداللہ،ڈاکٹر شجاع الدین،ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر شاہ رخ اور دیگر موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ سی آرم مشین سے ایمرجنسی میں ہڈیوں کے جدید طریقہ علاج سے آپریشن ہو سکیں گے، مریضوں کو نئی سہولت دستیاب ہوگی اور انتظار کی زحمت سے بھی بچ جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آرتھو پیڈک آپریشن کے لئے سی آرم مشین انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے آرتھو شعبے میں بہت آسانیاں پیدا ہوں گی۔
لاہور سے مزید