بلوچستان کے تمام اضلاع میں7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا اختتام ہو گیا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق صوبے کے 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 99 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔
حکّام نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں 26 لاکھ 55 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
حکّام نے بتایا ہے کہ ویکسینیشن سے رہ جانے والے ایک فیصد وہ بچے تھے جو بیمار تھے یا پھر گھروں میں موجود نہیں تھے۔