• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک ڈکیتی کیس کا ملزم گرفتار ، لوٹی گئی رقم ،اسلحہ بھی برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بینک ڈکیتی کیس میں اسلام آباد پولیس بالاخر موٹر سائیکل سوار عادی سنیچر کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ڈی آئی جی سید علی رضا نے ریسکیو 15 پر پریس کانفرنس ہوئے بتایا کہ بینک ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ لوٹی گئی رقم، اسلحہ، ایمونیشن اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5دن پولیس ٹیموں نے انتھک محنت کی بالخصوص سی آئی اے اور سی ٹی ڈی نے انسانی وسائل، سیف سٹی کیمروں، ڈیجیٹل سرویلنس اور ڈیٹا اینالائز کرکے ڈکیت کو گرفتار کیا۔ ملزم وارداتوں میں پہلے صوبہ پنجاب میں بھی چالان ہو چکا ہے۔ ڈی آئی جی علی رضا نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے جسے مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
اسلام آباد سے مزید