• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، اس کے سرپرست غزہ،لبنان میں شکست کھا چکے، شرکاء تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام شہداء قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا۔ ریفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سنیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حسنین عباس گردیزی، شیخ انور علی نجفی، جماعت اسلامی کے راہنما پروفیسر محمد ابراہیم، علامہ عارف واحدی، علامہ ثمر نقوی، علامہ انیس الحسنین خان، علامہ اصغر عسکری، ڈاکٹر عیسی امینی ودیگر رہنماؤں کی شرکت اور خطاب کیا۔سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تمام تر صعوبتوں اور شہادتوں کے باوجود اہل غزہ نے سفید پرچم نہیں اٹھائے، وہ مظلوم ہیں لیکن شجاع و بہادر ہیں، ہمیں اہل غزہ کے ساتھ جس طرح کھڑا ہونا چائیے تھا ۔اسرائیل اور اس کے سرپرست غزہ ولبنان کے مظلومین سے شکست کھا چکے ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک سال سے فلسطین پر ظلم کی انتہاء جاری ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے لیکن اسرائیل طاقت کے نشے میں ہر فورم اور قراردار کو پس پشت ڈال رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید