راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی نےتمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے تحصیلدار اور رجسٹرار دفاتر کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور صفائی، ریونیو معاملات اور بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز موصول شدہ درخواستوں کا فوری ڈسپوزل بھی یقینی بنائیں۔اجلاس میں بتایا گیاکہ ستھرا پنجاب کے لئے اب تک ڈویژن بھر کی 17 یونین کونسلز کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے جبکہ باقی چار یونین کونسلز کی پری کوالیفیکیشن مکمل جا چکی ہے۔