• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے پیر کو امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے بھی مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے ۔ اس دوران 9اُمیدواروں سے نقل برآمد ہونے پر ان کے خلاف فوری طور پر یو ایم سی کیس رجسٹرڈ کروا کر مزید کارروائی کیلئے ڈسپلن برانچ کو بھجوادیا گیا۔ ادھر امتحانی عملے کی کوتاہی اور امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر.1باغ سرداراں کی ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، دو نگران کو فوری طور پر برطرف کر کے نیا عملہ تعینات کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید