• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ڈینگی مریضوں کی تعداد 5162ہوگئی ،104 نئے کیس رپورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے104کنفرم مریض سامنے آئے جس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد5162ہوگئی۔260مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ ،چک جلال الدین،کلیال،ڈھوک منشی ، رحمت آباد،مورگاہ،شکریال نارتھ اور ساوتھ، گرجا، کوٹھہ کلاں لکھن،گنگال،دھمیال،لودھراں وغیرہ سے 54مریض آئے۔19راولپنڈی کینٹ،پانچ چکلالہ کینٹ،18میونسپل کارپوریشن،ٹیکسلا تین، کلرسیداں ایک،کوٹلی ستیاں ایک اور کہوٹہ سےایک کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 5ہزار291افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج ،3308کے چالان،1816کمرشل بلڈنگ سربمہر اور 2کروڑ 15لاکھ 83ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید