اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) نو منتخب امیر جماعتِ اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں اپنی ذمے داری کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے مجلسِ شوریٰ کی مشاورت سے ڈاکٹر طاہر فاروق، ڈاکٹر شاہد رفیع، تحسین خالد، کاشف چوہدری، ملک عبدالعزیز اعوان اور قاری نورالرحمٰن کو ضلعی نائب امیر مقرر کیا ۔