• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سماجی بہبود کے 6اداروں میں 15 خواتین، 88بچے، بچیاں قیام پذیر

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) محکمہ سماجی بہبود و بیت المال راولپنڈی کے6اداروں میں صرف15خواتین اور69 بچیاں پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ سٹوڈنٹس اور 19لڑکوں سمیت کل تعداد 264ہے۔ذرائع کے مطابق دارالامان راولپنڈی(پندرہ برس سے زیادہ عمر ) میں چھ خواتین، ایک لڑکی اور ایک لڑکا موجود ہیں۔ضلعی انڈسٹریل ہوم صنعت زار میں130 طلبہ ،سلائی مرکز میں50طالبات ہیں۔ دارالافلاح(مدر اینڈ چلڈرن ہوم)میں نو خواتین گیارہ بچیاں اور دو بچے ہیں۔کاشانہ ویلفیئر ہوم(چھ سے اٹھارہ برس کی بچیوں کیلئے)میں 44بچیاں ہیں۔گہوارہ(چھ سال تک کے بچوں کیلئے)میں12بچیاں اور16بچے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید