• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کی کمرشل پلاٹس نیلامی کے سلسلے میں تاجروں سے ملاقات

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال نے جی-13 اور جی-14 سیکٹرز میں ہونے والی آکشن کے کمرشل پلاٹس کے سلسلے میں انجمن تاجران سے ملاقات کی۔ اتھارٹی کے سینئر افسران نے اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء کو آکشن میں ہونے والے کمرشل پاٹوں کے متعلق بریفنگ دی۔ میٹنگ میں انجمن تاجران کے صدر سردار طاہر نے انجمن تاجران / انویسٹرز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ادائیگیوں سے متعلقہ شرائط کو نرم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس آکشن میں ہر سائز کے چھوٹے بڑے کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے گندھارا ہال، سٹیزن کلب، ایف نائن پارک میں 13 اور 14 نومبر صبح 10 بجےہونے والی آکشن کو کامیاب بنانے کے لئے سینئر افسران کو محنت کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید