• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران کے تبادلے ،عامر رشید سی ای او چکلالہ کینٹ تعینات

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی نے گزشتہ روز افسران کے تبادلے کر دیئے۔ کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ میجر جنرل عرفان احمد ملک نے طیبہ نصیر، اے ڈی جی (لینڈز) کو تبدیل کر کے سی ای او کامرہ کینٹ ،محمد تنویر سی ای او کامرہ کینٹ کو اے ڈی جی ایم ایل این سی تعینات کیا گیا ۔عامر رشید ایم ای او گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے سی ای او چکلالہ کینٹ راولپنڈی تعینات جبکہ عمارہ عمار سی ای او گوجرانوالہ اگلے احکامات تک ایم ای او گوجرانوالہ کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر سلیم حسن کو ایم ای او لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید