• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

250 سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے تعاون سے فعال بنایا جائے، چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں تقریب ہوئی جس میں ضلع راولپنڈی سمیت سات اضلاع میں نجی شعبے کے ماہرین تعلیم اور تنظمیوں کے سربراہان شریک ہوئے جن کے حوالے کم کارکردگی والے سرکاری سکول کئے جائیں گے جو ان سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل پر چلائیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان تھے۔ اس موقع پر نجی شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ ملک شعیب اعوان نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں 250 سے زائد سرکاری سکول ایسے ہیں جو کم کارکردگی والی کیٹیگری میں شامل ہیں، ان سکولوں کو نجی شعبہ کے تعاون سے فعال بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید