• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فرنیچر بر آمدات فروغ کیلئے انڈسٹری کو سہولتیں فراہم کرے، یاسر الیاس

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق صدر اسلام آباد چیمبر سردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی فرنیچر کی برآمد کے فروغ کیلئے فرنیچر انڈسٹری کو سہولیات فراہم کرے۔ فرنیچر کی صنعت برآمدات میں اربوں روپے اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں خیالات کا اظہار انہوں نے فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ ایونٹ میں آمد پر آر ایف ایونٹس کی سی ای او ڈاکٹر نازش فیصل نے ان کا خیر مقدم کیا۔ سردار یاسر الیاس نے فرنیچر مینو فیکچرنگ کے شعبے کی طرف سے رکھی گئی مصنوعات کے معیار اور ایک چھت تلے اتنے بڑے پیمانے پر نمائش کے انعقاد کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ایکسپو برانڈز کے موثر تعارف کے ساتھ ساتھ پرکشش ماحول میں خریداروں کو جدید ترین ٹرینڈز اور مصنوعات سے آگاہی فراہم کرتی ہیں جس سے فرنیچر کے شعبے میں تجارت کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی مصنوعات عالمی سطح پر مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں لیکن عالمی تجارتی میلوں، نمائشوں اور برآمدی سہولیات کے فقدان کے باعث صنعت کو مسائل کا سامنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید