کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جے ایس بینک اور بینک اسلامی نے پاکستان بھر میں گھریلو ترسیلات زر کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے جے ایس بینک، بینک اسلامی کے برانچ نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان بھر میں وصول کنندگان کو فوری ، محفوظ اور آسانی سے ترسیلات زر کی رقم نکالنے میں سہولت فراہم کرے گا۔یہ اشتراک کراچی میں ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر طے پایا، جس میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت نے شرکت کی، جن میں بینک اسلامی کے ڈپٹی سی ای او عمران شیخ اورجے ایس بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف ملک شامل تھے۔