اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ اہلیہ کی ضمانت پہلے ہو چکی ، نومبر میں ہی تمام مقدمات کالعدم ہو جائیں گے، قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدرعدالت پیش ہوئے،عدالت نے نوٹس جا ری کرکے سماعت ملتوی کر د ی یاد رہے کہ سپیشل جج سنٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کردی تھی،بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، دریں ا ثنا ء انی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس ہوا ہے،امید ہے آئندہ ہفتے مزید سماعت ہو گی، توشہ خانہ ٹو میں انکی اہلیہ کی ضمانت پہلے ہو چکی ہے۔