کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) سے مائیکرو بایولوجی میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کے لیے منظوری حاصل کر لی ہے۔ یہ منظوری جے ایس ایم یو کے مستند مائیکروبایولوجی پروگرام کی کامیاب تکمیل اور جدید تربیتی تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا اعتراف ہے۔جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر، پروفیسر امجد سراج میمن نے کہاکہ اس سے ہمارے طلبہ کے لیے نئے مواقع کھلیں گے اور سندھ میں صحت کے شعبے کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔جے ایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیب کے انچارج اور پروفیسر آف پیتھالوجی ڈاکٹر محمود حسن نے بتایا کہ ایف سی پی ایس ٹریننگ جے ایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیب میں ڈاکٹر بینش عارف کی زیر نگرانی منعقد کی جائے گی۔