کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری احمد عظیم علوی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں صرف 250بیسس پوائنٹس کی کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈجیٹ پر لایا جائے اور مانیٹری پالیسی کا جائزہ ہر 15دن بعد لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ معیشت اب اپنے پیروں پر کھڑی ہو رہی ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک کو 25نومبر کو جائزہ اجلاس طلب کرکے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈجیٹ پر لانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ جائے گا اور وہ طویل مدتی سرمایہ کاری کی طرف واپس آئیں گے۔