کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں تعینات انسپکٹر عامر میمن نے گزشتہ برس ناقص کارکردگی کے الزام میں کوئٹہ ٹرانسفر کیے جانے کے بعد اس وقت کے ڈائریکٹر پر سنگین الزامات عائد کیے اور عدالت میں پٹیشن بھی دائر کر دی۔ ڈائریکٹر کے تبادلے کے بعد مذکورہ انسپکٹر کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا اور اس نے پٹیشن واپس لے لی۔ ایک بار پھر اب اس کا تبادلہ سکھر کر دیا گیا مگر پچھلی مرتبہ کی طرح اس مرتبہ پھر سرکل سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نواز کے خلاف عدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ ایک ملزم سے میل جول رکھتا ہے اور اس کو مبینہ ملزم کے خلاف کاروائی کرنے سے روکا گیا۔ اس نے عدالت میں سائبر کرائم کے عامر نواز اور مبینہ ملزم شاہد قادری کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کی ہیں۔