اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہاہے کہ مہنگائی میں کمی سے معاشی استحکام کی عکاسی ہورہی ہے، اصلاحات سے گورننس میں نمایاں بہتری آرہی ہے، کرنٹ اکائونٹ کے خسارہ اورمہنگائی میں نمایاں کمی سمیت کلیدی معاشی اشاریوں سے معاشی استحکام کی عکاسی ہورہی ہے،مختلف شعبوں میں اصلاحات کے جاری عمل سے گورننس میں نمایاں بہتری آرہی ہے، کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سہولیات اور سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹرایمافن اور ٹی پی جی کیپٹل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔