اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللّٰہ تارڑ نے سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالی مرحومہ کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔