اسلام آباد( جنگ نیوز )جماعت اسلامی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے چیف جسٹس کا تقرر غیر آئینی؛ تعیناتی صرف سینیارٹی کے اصول پر ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے سوموار کے روز آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر درخواست میں وفاقی وچاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور عدلیہ کی ازادی کے خلاف ہے،چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی صرف سینیارٹی کے اصول پر ہی ممکن ہے ،پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے چیف جسٹس کا تقرر غیر آئینی ہے۔