اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کے فوکل پرسن، انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کے حوالہ سے دائر درخواست کی سماعت کے دور ان ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو دو تین روز بعدانتظار ہنجوتھہ کا بیان لینے اور تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت جا ری کرتے ہوئے مقدمہ نمٹاد یا ،،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے،یہاں بھی بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں، اسلام آ با د میں بھی اب کراچی والی صورتحال ہو گئی ،میرے اپنے جاننے والوں کو بھتے کی پرچیاں آئی ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام ہونی چاہئے۔