اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)پاورسیکٹرکےلیے گیس کی فراہمی میں کٹوتی اور صنعتوں کی 100فیصد قومی گرڈ سے بجلی کی منتقلی سے سوئی گیس کمپنیوں کو لا محالہ 391ارب روپے سالانہ کا نقصان ہوگا ۔ زیادہ اہم کہ اس سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں1400بڑی فیکٹریاں اور لا تعداد چھوٹے یونٹس بند ہو جائیں گے۔ اس سے 30لاکھ افراد کے بیروزگار ہوجانے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ بر آمد ات پر آمدنی میں 6فیصد کمی ہوجائے گا ۔ جس کا حجم 3ارب ڈالرز ہوگا ۔ اس بات کا انکشاف پیر کو یہاں ایس آئی اے کی جاری اسٹڈی میں کیا گیا جسے معروف ماہر اقتصادیات اور پی آئی ڈی ای کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق اور ریسرچ فیلو ڈاکٹر عافیہ ملک نے تحریر کیا ہے ۔ اسٹڈی کے مطابق قومی گرڈ سے بجلی اپنی گراں لاگت اور لا اعتباری کے باعث قابل عمل نہیں ہے ۔