• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 16پیسے تک مہنگا ہو گیا۔یورو کی قیمت میں1.87روپے کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.29روپے تک بڑھ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 277.65روپے سے بڑھ کر 277.70 روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 277.75روپے سے بڑھ کر 277.85روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 16پیسے کے اضافے سے 276.66روپے سے بڑھ کر 276.82 روپے اور قیمت فروخت 9پیسے کے اضافے سے 278.62روپے سے بڑھ کر 278.71 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.87روپے کے اضافے سے 298.58 روپے سے بڑھ کر 300.45روپے اور قیمت فروخت 1.81 روپے کے اضافے سے 301.41 روپے سے بڑھ کر 303.22روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.28روپے کے اضافے سے 356.38روپے سے بڑھ کر 357.66روپے اور قیمت فروخت 1.29 روپے کے اضافے سے 359.64روپے سے بڑھ کر 360.93 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید