• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ہر جگہ بھکاری اور منشیات کے عادی افراد نظر آتے ہیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں عارضی مدت کیلئے ڈاکٹرز اور ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ ،میئر کراچی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ شہر میں ہرجگہ بھکاری اور منشیات کے عادی افراد نظر آتے ہیں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ چکن گونیا، ملیریا اور ڈینگی جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ بنائے جائیں، اسٹریٹ چلڈرنز کیلئے چائلڈ ہوم، بزرگوں کیلئے اولڈ ایج ہوم اور منشیات کے عادی افراد کیلئے علاج گاہیں تعمیر کرنے کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے یہ بات انہوں نے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اہم خبریں سے مزید