• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان نے آلودگی کو ’سیریل کلر‘ قرار دے دیا

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک سخت خطاب میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان نے آلودگی کو ’’سیریل کلر‘‘ قرار دیا۔ بھارت میں فصلوں کی باقیات کو جلانے سے پیدا ہونے والی سرحدی آلودگی کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دیوار نہیں بنا سکتے۔ ہمیں آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا پانچواں سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ملک ہے۔ تاہم موسمیاتی ہنگامی حالات کے لیے ہماری آبادی کی تیاری کی کمی کے پیش نظر مجھے یقین ہے کہ ہمارا خطرہ اور بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بات ایس ڈی پی آئی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام ’پائنیرنگ سلوشنز فار کلائمیٹ ریزیلینس‘ تقریب کے دوران کہی۔
اہم خبریں سے مزید