کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن انتظامیہ نےنیپا گلشن ہائیڈرنٹس پر چارجڈ پارکنگ کے نام پر چنگی نافذ کردی،ہائیڈرنٹ کے داخلی وخاجی راستے پر بورڈ آویزاں کردیئے گئے،ٹینکرز مالکان نے گلشن اقبال ٹاؤن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےتفصیلات کےمطابق کے مطابق ایک ہزار گیلن کے واٹر ٹینکرز کی ہر انٹری پر 150روپے،دوہزار گیلن کے ٹینکرز کی ہر انٹری پر300روپے،تین ہزار گیلن کے واٹر ٹینکرز کی ہر انٹری پر 450روپے جبکہ چھ ہزار گیلن کے ٹینکر کی ہر انٹری پر600روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا بوجھ ٹینکرز کے ذریعے پانی لینے والے شہریوں کو برداشت کرنا ہوگا ٹینکرز مالکان نے گلشن اقبال ٹاؤن کا چنگی ٹیکس نہ دینے کااعلان کرتے ہوئے ٹینکرز کھڑے کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔