• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارے کیسز آئینی بنچز میں نہ لے جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، جسٹس منصور

اسلام آباد(جنگ نیوز) سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں، 26ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بنچ میں جائے گا۔ سپریم کورٹ میں سوئی نادرن زائد بلنگ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی ابھی زیر التوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید